ترشاوہ پھلوں کے باغات کی کامیابی کا 100فیصد انحصار صحتمنداور صحیح النسل پودوں پر ہوتاہے، زرعی ماہرین

منگل 31 مارچ 2026 14:27

فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2026ء) زرعی ماہرین نے باغبانوں کو ترشاوہ پھلدار پودوں کی پیوندکاری کے دوران تکونی لکڑی یا کچے گلے استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ چونکہ ترشاوہ پھلوں کے باغات کی کامیابی کا 100فیصد انحصار صحتمنداور صحیح النسل پودوں پر ہوتاہے اس لیے پیوندکاری کاطریقہ اور پیوندی لکڑی کادرست انتخاب پودوں کی برھوتری پر گہرااثر چھوڑتاہے۔

ملک محسن عباس چیف سائنٹسٹ سٹرس آری نے بتایاکہ پیوندی لکڑی صرف ان پودوں سے لینی چاہیے جو صحت مند اور اچھی پیداوار کے حامل ہوں اور انہی پودوں کی صرف پیوندی لکڑی لی جائے جن پر پھل اچھے اور ایک جیسی قد وقامت کے ہوں۔ انہوں نے بتایاکہ اپریل اور اگست کا مہینہ پودوں کی پیوندکاری کیلئے زبردست اہمیت کاحامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیوندی لکڑی کے استعمال کے دوران خیال رکھاجائے کہ یہ لکڑی گول ہو اور اس پر سفید دھاریاں ہونا بھی ضروری ہے جبکہ اس کی موٹائی پنسل سے کم نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پیوندی لکڑی کی عمر 9 سے 12 ماہ تک ہونابھی ضروری ہے تاہم کانٹے دار پیوندی لکڑی کے استعمال سے گریز کرناچاہیے۔انہوں نے بتایاکہ اگر پیوندی لکڑی کے چشموں کا پھٹاؤ ہو گیاہو تو اس لکڑی کاانتخاب نہیں کرناچاہیے کیونکہ وہ پیوند کے قابل نہیں رہتی۔

متعلقہ عنوان :