شورکوٹ ،کسان زیادہ سے زیادہ کپاس کاشت کریں اور کسان کارڈ ریکوری اور نئےکسان کارڈ بھی بنوائیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ( توسیع)

جمعرات 2 اپریل 2026 16:21

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2026ء) چک نمبر 8گھگھ میں فارمرز ٹریننگ پروگرام برائے کپاس،ڈیرہ حاجی محمد ندیم ولد محمد سلیمان چکنمبر 8 گھگھ میں منعقد کیا گیا جس میں میڈم ریحانہ روحی اسیسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ( توسیع ) شورکوٹ ہمراہ غلام حسین ندیم فیلڈاسیسٹنٹ یونین کونسل کوٹلہ محمد ظریف خان / بھنگو نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میڈم ریحانہ روحی نے کسان بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ کپاس کاشت کرنے کی ترغیب دی اسکے علاوہ کسان کارڈ ریکوری اور نئےکسان کارڈ بنوانے کے بارے میں بھی بتایا ۔

اس موقع پر میڈم ریحانہ روحی نے کہا کسان بھائیوں کا کوئی بھی مسئلہ ہو بلا جھجک وہ ڈائریکٹ میرے آفس میں آکر مجھے مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر علاقہ میں خود جاکر کسان بھائیوں سے میٹنگ کر رہی ہوں، اس پروگرام میں محمد اسلم چوہان محمدآصف چوہان حاجی ربنواز بھنگو عابد حسین محمد یار محمدعارف اورکثیر تعداد میں کسان بھائیوں نے شرکت کی۔\378