محکمہ زراعت كی کاشتکاروں کو خریف کے چارے کی کاشت اپریل کے وسط تک مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 6 اپریل 2026 13:27

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2026ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو خریف کے چارے کی کاشت اپریل کے وسط تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریكٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاكٹر افتخار حسین بھٹی نے اے پی پی کو بتایا کہ کاشتکار چری، روڈزگراس، گنی گھاس، کلرگھاس، جنتر، سدابہار، گوارہ، باجرہ، رواں، ماٹ گراس سمیت خریف کے چارے کی کاشت اپریل کے وسط تک مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت کی صورت میں اچھی پیداوارحاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے كہا کہ سدابہارچارے کی بروقت کاشت سے کاشتکار زیادہ سے زیادہ کٹائیاں حاصل کرسکتے ہیں،سدابہارکو ڈیڑھ فٹ کے فاصلے پر بذریعہ ڈرل لائنوں میں کاشت کرناچاہیے اور اس بات کاخیال رکھناچاہیے کہ بیج زیادہ گہرانہ ہو کیونکہ اس طرح اگاؤمتاثرہوتاہے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار برسیم اور لوسرن کی حسب ضرورت آبپاشی کرسکتے ہیں تاہم لوسرن کی فصل کوہرکٹائی کے بعد ایک پانی لگانا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اچھی پیدوارکےلئے برسیم اور لوسرن کی کٹائی کے بعد فوری طورپر آدھی بوری یوریا فی ایکڑ ڈال کر آبپاشی ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :