محکمہ زراعت كی بہاریہ سورج مکھی کی دیکھ بھال بارے سفارشات جاری

پیر 6 اپریل 2026 14:42

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2026ء) محکمہ زراعت نے بہاریہ سورج مکھی کی دیکھ بھال بارے سفارشات جاری کر دیں۔اسسٹنٹ ڈائریكٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاكٹر افتخار حسین بھٹی کے مطابق بہاریہ سورج مکھی کے اگائو کے بعد جب چار پتے نکل آئیں تو کمزور اور فالتو پودوں کو اس طرح نکالیں کہ ان کا باہمی فاصلہ 9 انچ رہ جائے،ڈرل کے بعد کاشتہ فصل کو پہلا پانی لگانے سے پہلے کم ازکم ایک مرتبہ گوڈی ضرور کریں،اس سے جڑی بوٹیاں تلف اور زمین میں ہوا کی آمد و رفت بہتر ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جب پودے تقریبا ایک فٹ اونچے ہو جائیں تو ان کی جڑوں پر مٹی چڑھا دیں،فصل کو پہلا پانی اگائو کے20 دن بعد لگائیں اور کمزور زمین میں پہلے پانی کے ساتھ آدھی بوری،دوسرے پانی کے ساتھ ایک بوری اور پھول کی ڈوڈیاں بنتے وقت آدھی بوری یوریا ڈالیں جبکہ اوسط زرخیز زمین میں پہلے،دوسرے پانی اور ڈوڈیاں بنتے وقت بالترتیب آدھی بوری یوریا ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :