کاشتکار گھیاکدو کے پودوں کی بروقت چھدرائی کریں ، محکمہ زراعت

منگل 7 اپریل 2026 13:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2026ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گھیاکدو کے پودوں کی بروقت چھدرائی کی ہدایت کی ہے جبکہ 3سے4 پتے نکالنے پر ایک جگہ پر اگے ہوئے ایک سے زائد پودے بھی نکالنے کامشورہ دیاہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت عدیل احمد نے کاشتکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جب گھیا کدو کے پودے3 سے4پتے نکال لیں تو ان پودوں کا درمیانی فاصلہ مناسب برقرار رکھنے کیلئے ایک جگہ پر ایک سے زیادہ اگے ہوئے پودوں کو نکال دیا جائے اور چھدرائی میں تاخیر نہ کی جائے کیونکہ تاخیر سے اکھاڑنے پر بچ جانے والے پودے بھی متاثر ہو تے ہیں جس سے ان کی بڑھوتری، افزائش نسل و پیداوار پر منفی اثر پڑتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گھیا کدو کی آبپاشی کابھی خاص خیال رکھنا چاہیے تاہم اگربارش ہو جائے تو اس صورت میں گھیا کدو کے کھیتوں کو پانی لگانے کا دورانیہ بڑھایا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے بھی 3سے4 مرتبہ گوڈی کریں اور ہر دوسری چنائی کے بعد گوڈی کرنے سے کھیت نہ صرف جڑی بوٹیوں سے پاک رہے گا بلکہ پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے گوڈی کرنے کے بعد پودوں کے گرد مٹی چڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :