سیالکوٹ ، کاشتکاروں کو اپریل کے وسط میں پک کر تیار ہونے والی مسور کی پھلیاں کاٹنے کی ہدایت

بدھ 8 اپریل 2026 14:20

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2026ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو اپریل کے وسط میں پک کر تیار ہونے والی مسور کی پھلیاں کاٹنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ کاشتکار اور کسان مسور کی فصل پر خاص توجہ مرکوز رکھیں اور 70سے 80فیصد تک پھلیاں پک کر تیار ہو جائیں تو انہیں کاٹنے میں تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نےکہا کہ جب مسور کی پھلیاں پک جاتی ہیں تو ان کی تاخیر سے کٹائی کے باعث یہ پھلیاں گرنا شروع ہو جاتی ہیں جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصان کا سامنا کرناپڑتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پھلیوں کی کٹائی صبح سویرے کی جائے نیز اگر کاشتکار درانتی کی بجائے ہاتھ سے کٹائی کریں تو یہ زیادہ بہتر اقدام ہو گا۔

متعلقہ عنوان :