محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت30اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 9 اپریل 2026 16:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2026ء) کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت جلد مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت کی صورت میں اچھی فصل کاحصول ممکن ہو سکے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت عامر صدیق نے بتایاکہ ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت 30اپریل تک مکمل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ذرخیز، ریتلی اور پانی کے اچھے نکاس والی زمین میں ٹینڈے کی اگیتی کاشت کے شاندار نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار ٹینڈے کی کاشت سے قبل کھیت میں گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر ہل چلاتے ہوئے اسے زمین میں اچھی طرح مکس کردیں اور کھیت کو پانی لگادیں۔ انہوں نے کہاکہ جب وتر آجائے تو دوبارہ ہل اور سہاگہ چلاتے ہوئے ٹینڈے کی کاشت کاآغاز کردیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ٹینڈے کی کاشت کیلئے3میٹر کے فاصلے پر نشان لگاتے ہوئے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر دور تین بوری سپر فاسفیٹ، ایک بوری امونیم سلفیٹ ڈالتے ہوئے پٹریاں اس طرح بنائیں کہ مصنوعی کھاد بھی مٹی کی 8 سے 10سینٹی میٹر تہہ کے نیچے آجائے۔ انہوں نے کہاکہ فی ایکڑ سو اکلو سے پونے2 کلو گرام شرح بیج کااستعمال بہترین نتائج کاحامل ہو سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :