برائلرگوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت،فارمی انڈے سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت

ہفتہ 11 اپریل 2026 11:18

برائلرگوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2026ء) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 595روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سی238روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سی20روپے اور فارمی انڈے 3سی5روپے زائد قیمت پر فروخت ہوتے رہے ۔