پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا

حصص بازار میں ایک ہفتے میں 3.87 ارب شیئرز کے سودے 144 ارب روپے میں طے ہوئے

ہفتہ 13 جون 2026 16:32

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2026ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 1920 پوائنٹس کے اضافے سے 172399 پر بند ہوا، کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 4661 پوائنٹس کے بینڈ میں رہے۔

(جاری ہے)

انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 173093 اور کم ترین سطح 168432 رہی۔حصص بازار میں ایک ہفتے میں 3.87 ارب شیئرز کے سودے 144 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 191 ارب روپے کے اضافے سے 19120 ارب روپے ہے۔