کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے گرین بیلٹ کے اضلاع میں ربیع سیزن کی تیار فصلوں کی گرداوری کے عمل کا جائزہ لیا

ہفتہ 11 اپریل 2026 21:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2026ء) کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے گرین بیلٹ کے اضلاع جعفرآباد اور استامحمد میں ربیع سیزن کی تیار فصلوں کی گرداوری کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس دوران محکمہ ریونیو کے عملہ مال کی جانب سے گرداوری کی رپورٹ اور فیلڈ بک کا موقع پر جا کر جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ زرعی پیداوار کی گرداوری کا عمل میں ریونیو عملہ کے کام کی مسلسل نگرانی جاری رکھیں تاکہ عشر، آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس کی مد میں واجبات کی بروقت وصولی ممکن بنائی جا سکے۔

کمشنر نصیرآباد نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کے ہمراہ سرکل ہانبھی محبت پور کے موضع دڈو میں فصلات کا معائنہ کیا جہاں صدر قانون گو عبدالمنان کے اب تک کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں ضلع استامحمد میں ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کے ہمراہ موضع خان پور، صدر استامحمد اور موضع خیرپور کا دورہ کیا اور ربیع سیزن کی فصلوں کی پیداوار کا جائزہ لیا۔