پیازکومناسب وقت پر برداشت کرکے 6ماہ یا اس سے زیادہ عرصہ تک ذخیرہ کیاجاسکتاہے،محكمہ زراعت

پیر 13 اپریل 2026 12:23

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2026ء) اسسٹنٹ ڈائریكٹر محكمہ زراعت سمبڑیال نے کہا ہے کہ پیازکومناسب وقت پر برداشت کرکے 6ماہ یا اس سے زائد عرصہ تک ذخیرہ کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیازکی فصل کو مناسب وقت پر برداشت کرلیاجائے تو کم ازکم 6ماہ تک اس کی اصل طاقت کو برقراررکھاجاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ،پیاز كی برداشت اور سٹوریج کے بہتر نتائج کےلئے محکمہ زراعت سے مشورہ كرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فصل کی برداشت میں احتیاط سے کام لیں اور جب پودوں کے تنے 15سے 20فیصد تک خشک ہوکر ٹوٹنا شروع ہوجائیں تو پھر پیازکی برداشت میں تاخیر سے اجتناب برتنا چاہیے کیونکہ پیازکی برداشت جتنی تاخیر سے ہوگی اتنا فصل کے گلنے سڑنے کے خدشات میں اضافہ ہوتاجاتاہے۔