کاشتکاروں کوفصل کی کاشت سے قبل بہاریہ فصلوں سے سفید مکھی کے تدارک کی ہدایت

پیر 13 اپریل 2026 15:49

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2026ء) ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز صباتحسین نے کاشتکاروں کوفصل کی کاشت سے قبل بہاریہ فصلوں سے سفید مکھی کے تدارک کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ سفید مکھی بہاریہ فصلوں کا نقصان دہ کیڑا ہے جو سارا سال متحرک رہتا ہے لہٰذا کاشتکار حفاظتی اقدامات کے تحت بہاریہ فصلوں اور سبزیوں کی باقیات کو برداشت کے بعد فوراً تلف کر دیں۔

انہوں نے اے پی پی کو بتایاکہ کپاس کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کپاس کی کاشت کے علاقوں میں بھنڈی توری، بینگن اور جوار کاشت نہ کریں اور کھیتوں و کھالوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔ اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت كے نمائندہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :