سبزیوں کے بیج تیار و فروخت کر کے پر کشش منافع کما یا جا سکتا ہے،ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد

بدھ 15 اپریل 2026 17:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2026ء) ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالدمحمود نے کہا ہے کہ جدید زرعی تحقیق سے استفادہ کر کے بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایااور سبزیوں کے بیج تیار و فروخت کر کے پر کشش منافع کمایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بیان میں کہا کہ حکومت زراعت کی ترقی، کسانوں، کاشتکاروں، زمینداروں کو مفید مشورے اور تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کےلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے تاکہ سر سبز انقلاب لا کر نہ صرف ملکی غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے بلکہ خود کفیل ہونے کے بعد اجناس کو بیرون ملک برآمد کر کے قیمتی زر مبادلہ کا حصول بھی ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی مختلف فصلوں میں مخلوط کاشت انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی تحقیقاتی ادارہ نے سبزیوں کی بعض ایسی اقسام بھی تیار کی ہیں جن سے فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو سبزیوں کی پیداواری استعداد بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ، معیاری بیج، کھادوں کے بر وقت استعمال اور ان کی آبپاشی کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :