محکمہ زراعت کی کریلے کی بھر پور پیداوار کے لیے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت

جمعرات 16 اپریل 2026 19:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2026ء) محکمہ زراعت نے کریلے کی بھر پور پیداوار کے لیے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز صباء تحسین نے اے پی پی کوبتایا ہے کہ کاشتکار فصل کا اگاؤ مکمل ہونے کے بعد موجودہ ناغوں کو پر کرنے کے لئے پانی میں بھگوئے ہوئے بیج کے 2سے 3دانے لگائیں اور 2سے 3 روز کے وقفے تک پانی ڈالتے رہیں تاکہ یہ بیج جلد اگ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار کریلے کی فصل کے کھیتوں سے خود رو پودوں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کےلئے 4سے 5مرتبہ مناسب وتر میں گوڈی کریں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف کاشتکاروں کی رہنمائی کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے لہٰذا کسی بھی مسئلے کی صورت میں ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے فوری رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :