محکمہ زراعت سیالکوٹ کی کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کی برداشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

پیر 20 اپریل 2026 15:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2026ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کی برداشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے(آج) پیر کو کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اپریل کاآخری ہفتہ شروع ہونے والا ہے ،لہسن کی فصل پوری طرح پک کرتیار ہوچکی، پودے کے پتے خشک و بھورے رنگ کے ہوگئے ہیں اور فصل برداشت کیلئے تیار ہو رہی ہے ، فصل کی اگلے ہفتے سے برداشت کا آغاز کردیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کاشتکار احتیاط کے ساتھ کھرپوں کی مدد سے زمین کو کھود کر گٹھلیاں نکال لیں اور انہیں خشک کرنے کیلئے کسی سایہ دار جگہ پر پھیلا دیا جائے، لہسن کی گٹھلیوں کو کم سے کم 3 سے 4 روز کیلئے خشک کیاجائے اور جب اوپر سے چھلکے آسانی کے سے اترنا شروع ہو جائیں تو گٹھلیوں کو پتوں سمیت باندھ کرخشک اورہوادار جگہ پر سٹور کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ نمی کی حالت میں لہسن کو سٹور کیاجائیگا تو اس کے گلنے سڑنے اور خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصان کاسامناکرناپڑسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :