محکمہ زراعت کی کپاس کے کاشتکاروں کو بروقت پودوں کی چھدرائی کرنے کی ہدایت

پیر 27 اپریل 2026 14:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2026ء) کپاس کے کاشتکاروں کو بروقت پودوں کی چھدرائی کرکے پودے سے پودے کادرمیانی فاصلہ پورا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور چھدرائی کاعمل بوائی کے 20 سے 25 دن کے اندریا پہلے پانی سے پہلے یا خشک گوڈی کے بعد مکمل کرنے کابھی مشورہ دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر زراعت چوہدری خالد محمودنے کہاکہ بروقت چھدرائی سے کپاس کی اچھی پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے تاہم اس کیلئے قطاروں میں پودوں کا آپس میں درمیانی فاصلہ وقت پر برقرار رکھناانتہائی اہمیت کا حامل ہے تاکہ پودے جگہ کی مناسبت سے بہترین بڑھوتری کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ فاصلہ چھدرائی کے ذریعے ضرورت سے زیادہ پودوں کو نکال کر ہی پورا کیا جاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ عمل ہر حالت میں ایک ہی دفعہ مکمل کیاجائے اور پودوں کی تعداد بھی 30اپریل تک 17500سے 23000تک اور یکم سے 15مئی تک 23000سے 35000 فی ایکڑ رکھی جائے۔ انہوں نے کہاکہ جن علاقوں میں وائرس کاحملہ شدید ہوتاہے وہاں چھدرائی کا عمل پہلے پانی کے بعد مکمل کرتے ہوئے متاثرہ پودوں کو تمام ممکن حد تک نکال دیناچاہیے تاکہ فصل متاثر نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :