پیازکومناسب وقت پر برداشت کرکے کم ازکم 6ماہ یا اس سے بھی زائد عرصہ تک ذخیرہ کیاجا سکتا ہے، ا سسٹنٹ ڈائریکٹر

بدھ 29 اپریل 2026 13:59

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2026ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ پیاز کے کاشتکار فصل کو برداشت کرنے میں احتیاط سے کام لیں اورپیازکومناسب وقت پر برداشت کرکے کم ازکم 6ماہ یا اس سے بھی زائد عرصہ تک ذخیرہ کیاجا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برداشت اور سٹوریج کے لئے محکمہ زراعت کی مشاورت سے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، اگر پیازکی فصل کو مناسب وقت پر برداشت کرلیاجائے تو کم ازکم 6ماہ تک اس کی اصل طاقت کو برقراررکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کاشتکار فصل کی برداشت میں احتیاط سے کام لیں اور جب پودوں کے تنے 15سے 20فیصد تک خشک ہوکر ٹوٹنا شروع ہوجائیں تو پھر پیازکی برداشت میں تاخیر سے اجتناب برتنا چاہیے کیونکہ پیازکی برداشت جتنی تاخیر سے ہوگی اتنا فصل کے گلنے سڑنے کے خدشات میں اضافہ ہوتاجاتاہے۔