پھل کی مکھی ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے ،ضلعی انتظامیہ لوئر دیر

بدھ 29 اپریل 2026 18:14

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2026ء) ضلعی انتظامیہ لوئر دیر نے کاشتکاروں کو اطلاع دی ہے کہ پھل کی مکھی ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے جو مختلف پھلوں کو نقصان پہنچاتی ہے، تاہم محکمہ زراعت دیر پائین کی جانب سے فراہم کردہ ٹریپس کے ذریعے نہ صرف اس کا مؤثر کنٹرول ممکن ہے بلکہ زہریلی سپرے کے اخراجات میں کمی اور صحت مند، زہر سے پاک پھلوں کی پیداوار بھی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے دیر پائین کے تمام کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کہ اس مہم میں محکمہ زراعت کا ساتھ دیں تاکہ ضلع دیر لوئر کو پھل کی مکھی سے پاک بنایا جا سکے۔ \378

متعلقہ عنوان :