یوریا اورڈی اے پی کھادوں کی فروخت میں جاری کیلنڈرسال کے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈ

منگل 5 مئی 2026 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) ملک میں یوریا اورڈی اے پی کھادوں کی فروخت میں جاری کیلنڈرسال کے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔انڈسٹری اورعارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈرسال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 1501000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ کیلنڈرسال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 1350000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اپریل میں ملک میں 463000ٹن یوریا کی فروخت ہوئی جومارچ کے 569000ٹن کے مقابلہ میں 19فیصدکم اورگزشتہ سال اپریل کے 251000ٹن کے مقابلہ میں 85فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈرسال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 374000ٹن ڈی اے پی کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 53فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ کیلنڈرسال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 245000ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اپریل میں ملک میں 83000ٹن ڈی اے پی کی فروخت ہوئی جومارچ کے 150000ٹن کے مقابلہ میں 45فیصدکم اورگزشتہ سال اپریل کے 95000ٹن کے مقابلہ میں 13فیصدکم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جاری کیلنڈرسال کے پہلے 4ماہ میں 76000ٹن ڈی اے پی کی نجی درآمدریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ سال کی اسی مدت میں 38000ٹن تھی۔\395