یوٹیوبر سعد الرحمان سمیت دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

منگل 12 مئی 2026 14:49

یوٹیوبر سعد الرحمان   سمیت دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) لاہور کی ضلع کچہری کی مقامی جوڈیشل عدالت نے جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے مقدمہ میں نامزد یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف تفتیشی افسر کی فرانزک رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 جون تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی ۔ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی۔

متعلقہ عنوان :