زارا نورعباس کا خواتین کو وزن پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو جواب

منگل 12 مئی 2026 16:28

زارا نورعباس کا خواتین کو وزن پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں  کو جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) اداکارہ زارا نور عباس نے خواتین کو وزن اور جسمانی ساخت پر تنقید کا نشانہ بنانے کے رجحان پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو خواتین کے جسم پر تبصرے کرنا بند کر دینا چاہیے۔زارا نور عباس حال ہی میں عائشہ یوسف کے پوڈکاسٹ “Moms The Word”میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے خواتین کو درپیش باڈی شیمینگ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

گفتگو کے دوران زارا نور عباس نے کہا کہ میں ہمیشہ اُن لوگوں کو خاموش کرواتی ہوں جو خواتین کے وزن یا جسم پر طنز کرتے ہیں۔ انہیں بتائیں کہ اللہ نے عورت کو بچے کو جنم دینے کی طاقت دی ہے، اور ظاہر ہے اس عمل کے دوران جسم میں تبدیلیاں آتی ہیں۔ ایک نئے انسان کو دنیا میں لانا تقریباً ناممکن کام ہے، لیکن خواتین یہ کرتی ہیں۔ اس لیے خواتین کے وزن پر تنقید کرنا اور ان کے جسم پر بحث کرنا بند کریں۔ خواتین چاند تک پہنچ چکی ہیں اور ہم اب بھی ان کے وزن پر بات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :