گزشتہ برس دنیا بھر میں مسلح تنازعات کے دوران ہر 14 منٹ میں ایک شہری ہلاک ہوا، اقوامِ متحدہ رپورٹ
جمعرات 21 مئی 2026 15:40
(جاری ہے)
اسی سلسلے میں بین الادارہ جاتی مستقل کمیٹی (Inter-Agency Standing Committee) کے سربراہان کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں جاری جنگوں کے دوران بین الاقوامی، انسانی اور انسانی حقوق کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ “مختلف جنگی علاقوں میں شہریوں، خصوصاً بچوں، کی ہلاکت، زخمی ہونے اور بے گھر ہونے کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ جنگی حکمتِ عملی کے طور پر جنسی تشدد کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے بالخصوص خواتین اور بچیاں متاثر ہو رہی ہیں اور ان کی زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں۔بیان کے مطابق گھروں، سکولوں، عبادت گاہوں، ہسپتالوں، حتیٰ کہ زچگی وارڈز کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ پانی کی فراہمی کے نظام، ٹرانسپورٹ نیٹ ورک، بازاروں اور خوراک کی پیداوار سے متعلق ڈھانچے بھی تباہ یا متاثر ہو رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے حکام نے خبردار کیا کہ تنازعات کے باعث بھوک اور قحط میں اضافہ ہو رہا ہے، جو اکثر محاصرے اور شہری آبادی کو دانستہ بھوکا رکھنے کی حکمتِ عملی سے منسلک ہے۔بیان میں انسانی امداد کے کارکنوں کو درپیش خطرات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور بتایا گیا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران ایک ہزار سے زائد امدادی کارکن مختلف تنازعات میں مارے جا چکے ہیں۔بیان میں زور دیا گیا کہ جنگوں کے بھی اصول ہوتے ہیں، جن کا اطلاق تمام فریقین پر یکساں ہوتا ہے۔ مسئلہ قوانین کی کمی نہیں بلکہ ان پر مسلسل عملدرآمد نہ ہونا، جوابدہی کے نظام کا کمزور ہونا اور سنگین مظالم کے باوجود عالمی سطح پر خاموشی اور بے عملی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران کے ساتھ منجمد اثاثوں کا طریقہ کار طے ہوگیا، اثاثوں کی بحالی کا امریکی کسانوں کو بھی فائدہ ہوگا
-
امریکا نے ایران کو خام تیل پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت کیلئے 60دن کا جنرل لائسنس جاری کردیا
-
امریکا نے ایران کو خام تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت دے دی
-
اسٹارمر کے بعد برطانوی وزارتِ عظمیٰ کیلئے اینڈی برنہم سب سے مضبوط امیدوارقرار
-
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا مستعفی ہونے کا اعلان
-
سعودی عرب ، حرمین شریفین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش
-
وقت آگیا سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہوجائے، لنزے گراہم
-
ایران اور امریکا میں ٹیکنیکل بات چیت کا آغاز
-
پاکستان کی سفارتی کوششوں نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا لیا ہے، رانا ثناء اللہ
-
متعددیورپی ممالک میں شدید گرمی کی لہر، کئی علاقوں میں سکول بند ، ٹرینیں منسوخ
-
برطانوی وزیر اعظم سرکیئر سٹارمر کا عہدے اور پارٹی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان
-
امریکا نے بھارت کے لئے اپاچی ہیلی کاپٹروں، M777 ہووٹزر کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.