یوکرائن کا روسی آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعوی

اتوار 31 مئی 2026 22:05

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2026ء) یوکرائن نے روس کی سارا ٹووآئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائن نے آئل ریفائنری کو گزشتہ رات نشانہ بنایا، تاہم ابھی تک ریفائنری کو پہنچنے والے نقصان کے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

روسی حکام کی طرف سے بھی آئل ریفائنری کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔یوکرائن کے زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ پرڈرون حملے میں عمارت کو نقصان پہنچا تھا، آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کاواقعے پر شدید تشویش کا اظہار کی اور کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔