مسجد نبویؐ میں یومیہ 235 ٹن آب زم زم کی تقسیم

بدھ 10 جون 2026 21:50

مسجد نبویؐ میں یومیہ 235 ٹن آب زم زم کی تقسیم
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2026ء) مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے امور کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ نمازیوں اور زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مسجد نبویﷺ میں یومیہ تقریبا 235 ٹن آب زم زم تقسیم کیا جاتا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اتھارٹی نے کہا کہ یہ اقدام حرمین شریفین میں نمازیوں اور زائرین کو خدمات کی فراہمی کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

اس نظام میں مسجد نبوی ﷺاور اس کے صحنوں میں 10 ہزار سے زائد زم زم واٹر ڈسپنسر موجود ہیں، جنہیں مسلسل دوبارہ بھرا جاتا ہے اور ان کی نگرانی کی جاتی ہے۔جدید واٹر ٹیسٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے آب زم زم کے معیار اور سیفٹی کی جانچ کی جاتی ہے، تاکہ آب زم زم تک محفوظ اور آسان رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اتھارٹی کی جانب سے آب زم زم کی مستقل بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ ادارہ موجود ہے جہاں سینکڑوں کارکن آب زم زم کی فراہمی کے لیے مامور ہیں۔