Live Updates

بگٹی کالونی سوئی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا دی

بدھ 10 جون 2026 22:50

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2026ء) بگٹی کالونی سوئی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق موقع پر موجود افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، تاہم متاثرہ شخص بری طرح جھلس گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، جبکہ محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کی وجہ خود کشی کرنے کی کوشش کی گئی ۔

Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات