انٹرنیشنل کرکٹرز منصور رانا اور مقصود رانا کی والدہ انتقال کر گئیں

جمعہ 12 جون 2026 14:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2026ء) انٹرنیشنل کرکٹرز منصور رانا اور مقصود رانا کی والدہ انتقال کر گئیں۔مرحومہ معروف انٹرنیشنل امپائر شکور رانا مرحوم کی اہلیہ تھیں۔

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ( آج) جمعہ کو نماز عصر کے بعد ویلنشیا ٹائون کی جی بلاک مسجد میں ادا کی جائے گی، جس میں عزیز و اقارب،دوست احباب اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔