دوسری سہیل یونیورسٹی نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام پذیر، ملک بھر سے 240 کھلاڑیوں کی شرکت

ہفتہ 13 جون 2026 17:29

دوسری سہیل یونیورسٹی نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام پذیر، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2026ء) دوسری سہیل یونیورسٹی نیشنل ٹینس چیمپئن شپ گزشتہ شب کراچی کے ماڈرن کلب میں شاندار اور منظم انداز میں اختتام پذیر ہوگئی۔ ملک کے ممتاز تعلیمی ادارے سہیل یونیورسٹی کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی اس ہفتہ بھر جاری قومی چیمپئن شپ کا اہتمام کراچی ٹینس ایسوسی ایشن نے پاکستان ٹینس فیڈریشن اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا۔

چیمپئن شپ میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں کے لیے ملک بھر سے 240 انٹریز موصول ہوئیں۔ قومی سطح کے جونیئر ایونٹس کے فاتحین اور رنر اپ کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کے انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ بیرونِ شہر سے آنے والے تمام شرکا کو دونوں جانب کا اکانومی کلاس ریلوے کرایہ بھی فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی سہیل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی تمغہ امتیازتھے۔

تقریب میں ایئر کموڈور (ر)ڈاکٹر شاہد باقر (پرو وائس چانسلر)، ڈاکٹر سبیح ایچ جعفری رجسٹرار، محمد طلحہ اور محمد اسلم خان نے مہمانانِ اعزاز کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر ایئر وائس مارشل رازی نواب، عقیل خان، غلام محمد، ظفر حسن، محمد ضیا، عامر ذیشان، رفیع درباری، محمد ندیم بچانی، جمیل خان، محمد آصف، عباد علی، ارم بخاری، پروین اختر، افشاں شاہد، فرح ریاض، سلمان کریم مغل، زین العابدین، سرور حسین، صبیہ خان، محمود خان، عروج شبیر اور ذوالفقار حسین سمیت متعدد نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔