نوشہرہ: سابقہ دشمنی پر مسلح ملزمان کی فائرنگ، پولیس اے ایس آئی محمد طاہر خان شدید زخمی

ئ* نمازِ عشاء کے لیے جاتے ہوئے پولیس اہلکار پر حملہ؛ ملزمان فرار، سرچ آپریشن شروع

جمعہ 12 جون 2026 21:30

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2026ء) نوشہرہ کے علاقے مغلکی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ ۔نوشہر ہ پولیس کے اے ایس آئی محمد طاہر خان گولیاں لگنے سے شدید زخمی۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس اے آیس آئی محمد طاہر خان کو تشویش ناک حالت میں قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیاگیا۔پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پرگئی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ مصری بانڈہ سید عادل شاہ کے مطابق زخمی پولیس اے آیس آئی محمد طاہر خان گاوں چھٹی پر آیا ہوا تھا۔نماز عشاء کی ادایگی کے لیے اپنے بیٹے کے ساتھ نماز کی ادایگی کے لییے مقامی مسجد جارہا تھا ۔پہلے سے گھات لگائی ملزمان نے یک دم فائرنگ کردی۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔دو نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس سرچ آپریشن کررہی ہی