ثاقب چدھڑ ہراسانی کیس؛ مومنہ اقبال کا ناصر مدنی کے بیان پر سخت ردعمل

ناصر مدنی صاحب! آپ نے منبر پر بیٹھ کر مجھ پر لگائی گئی تہمت کو ہوا دی، میں دنیا و آخرت میں مقدمہ جیت جاؤں گی لیکن آپ اللہ کی عدالت میں ہار جائیں گے، میں آپ کو معاف نہیں کروں گی؛ اداکارہ کی انسٹاگرام سٹوری

Sajid Ali ساجد علی پیر 15 جون 2026 16:53

ثاقب چدھڑ ہراسانی کیس؛ مومنہ اقبال کا ناصر مدنی کے بیان پر سخت ردعمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2026ء) اداکارہ مومنہ اقبال نے علامہ ناصر مدنی کی جانب سے اپنے خلاف کیے گئے مبینہ سخت تبصروں اور الزامات کا جواب دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے خلاف ناصر مدنی کی جانب سے استعمال کیے گئے سخت الفاظ پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی آفیشل انسٹاگرام اسٹوری پر ناصر مدنی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ناصر مدنی صاحب! آپ نے منبر پر بیٹھ کر مجھ پر لگائی گئی تہمت کو ہوا دی ہے، میں دنیا اور آخرت، دونوں عدالتوں میں مقدمہ جیت جاؤں گی، لیکن آپ اللّٰہ کی عدالت میں یہ مقدمہ ہار جائیں گے۔

momina
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ان الزامات میں کتنی سچائی ہے، یہ میں جانتی ہوں اور میرا رب جانتا ہے، میں آپ کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ میں آپ کو معاف نہیں کروں گی، شاید آپ کو خوفِ خدا نہیں، لیکن یاد رکھیں کہ اسلام میں بغیر ثبوت کے کسی پر الزام لگانا اور اس کی عزت و وقار کو نقصان پہنچانا بہت بڑا گنا ہے، اللّٰہ کے ہاں ہر بات کا حساب ہونا ہے اور انصاف ضرور ہو گا۔

(جاری ہے)

مومنہ اقبال نے اپنی اسٹوری میں سورۃ النور کی آیت نمر 4 کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے؛ "اور جو لوگ پاک دامن لوگوں پر تہمت لگائیں پھر 4 گواہ پیش نہ کریں ، تو انہیں 80 کوڑے مارو اور کبھی ان کی گواہی قبول نہ کرو، اور یہی لوگ فاسق ہیں"۔

متعلقہ عنوان :