سندھ پیڈل اوپن چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر، نمیر شمسی، عذیر احمد اور نتالیہ زمان نمایاں، 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کیے
پیر 15 جون 2026 22:25
(جاری ہے)
بوائز اوپن کیٹیگری میں نمیر شمسی اور عذیر احمد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ ریان یونس اور عبداللہ شیراز رنر اپ رہے۔ویمنز کیٹیگری میں نتالیہ زمان اور سائرہ عمر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مصفرا زاہد اور صائمہ طلحہ رنر اپ قرار پائیں۔
سیکریٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے لیے مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی تھی، جو مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں تقسیم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اوپن کیٹیگری میں ونر ٹیم کو 3 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ روپے کا کیش انعام دیا گیا۔منور علی مہیسر کے مطابق چیمپئن شپ میں بوائز کی 32 اور ویمنز کی 16 ٹیموں نے شرکت کی، جبکہ تین روزتک جاری رہنے والے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے اعلی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد سندھ میں پیڈل کھیل کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے اور کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔اختتامی تقریب میں شرکا نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر محکمہ کھیل سندھ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے مقابلوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
خطے میں جنگ کے شعلے بجھانے اور امن کے قیام کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شب وروز ایک کر دیئے
-
ہمارے اہلکار سے غلطی ہوئی، ہم غمگین ہیں ہم معذرت خواہ ہیں
-
فیلڈمارشل نے پاکستان کو دنیا کے ورلڈآرڈر میں لا کھڑا کیا، دنیا لیڈروں پر بھروسہ کرتی ہے گیڈروں پر نہیں
-
امریکی نائب صدر کا ایران پر پابندیوں میں نرمی، 300ارب ڈالرز کے فنڈز کی فراہمی کا عندیہ
-
لاہور میں رواں سال کے دوران 2383 موٹر سائیکلیں چوری
-
محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
-
ملک کی برآمدات میں کمی اور درآمدات میں مسلسل اضافہ ہونا جعلی حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے
-
محرم الحرام میں حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں ایک ہی طرز پر ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی جائیں
-
امریکا ایران معاہدہ، پاکستان اور ایران کا گیس پائپ لائن منصوبہ فعال ہونے کا امکان
-
ایران امریکہ جنگ بندی بڑی کامیابی ہے، آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد حکومت پٹرول کی قیمتوں کو کم کرے
-
امریکا ایران معاہدہ کس ملک میں ہو گا؟ ممکنہ مقام کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.