میرپورخاص، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قافلہ امن اجلاس کا انعقاد

بدھ 17 جون 2026 22:32

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2026ء) ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص نواب سمیر حسین لغاری کی صدارت میں کمشنر کمیٹی ہال میں ماہ محرم الحرام کے انتظامات و تیاری اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے قافلہ امن اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس میں مئیر عبدالروف غوری ، ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ، ایس ایس پی اسپیشل برابچ محمد حسن جسکانی، انجنيئر حیسکو امیر محمد میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو، رمیش کمار، میونسپل کمشنر انیس الرحمان سیال، ڈپٹی کنٹرولر سول ڈفینس فھیم احمد میمن، ڈپٹی چیف وارڈن خلیل اللہ خان، ٹاؤن چئیرمین میر شیر محمد ٹالپر ولی محمد ناریجو، تمام تحصیلوں کے اسٹنٹ کمشنرز ، ڈپٹی ڈائریکٹر سول ویلفیئر انور حسین خاصخیلی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر نہچل رائے، امن کمیٹی کے علماء کرام مفتی شریف سعیدی، مولانا حفیظ الرحمان فیض، سید حمزہ علی نقوی اورمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری نے کہا کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں مذہبی جماعتوں میں ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے اور ان کے عبادت گاہوں میں مذہبی تہوار منانا آئینی اور قانونی حق ہے اور کہا کہ میرپورخاص ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی کی فضا قائم رہی ہے ۔\378