محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی اور عزاداروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر کچھی

جمعہ 19 جون 2026 15:31

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2026ء) محرم الحرام کے مقدس مہینے کے دوران امن و امان کے قیام، مجالس و جلوسوں کے پرامن انعقاد، عزاداروں کو درکار سہولیات کی فراہمی اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز کھیتران کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد اسسٹنٹ کمشنر مچھ سردار زادہ میر لیاقت علی جتوئی اسسٹنٹ کمشنر بھاگ و ضلعی انتظامیہ کے افسران، علماء کرام، معززین علاقہ اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی اجلاس میں محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں منعقد ہونے والی مجالس، جلوسوں اور دیگر مذہبی سرگرمیوں کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر شرکاء نے مختلف علاقوں میں درپیش مسائل، عوامی ضروریات اور انتظامات سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران کیے جانے والے اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز کھیتران نے کہا کہ محرم الحرام اسلامی تاریخ کا ایک انتہائی اہم اور مقدس مہینہ ہے جو ہمیں صبر، قربانی، حق گوئی اور استقامت کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیاں پوری امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں۔ اس مقدس مہینے کے دوران امن و امان کا قیام، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوس پرامن ماحول میں منعقد ہوں اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔\378