فیصل آباد پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 51 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 19 جون 2026 21:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2026ء) فیصل آباد پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 51 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ منشیات اور مال مسروقہ برآمد کیا گیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اہم گرفتاریاں کی گئیں۔

سنگین جرائم میں ملوث 51 ملزمان کو گرفتار کیا گیا.5 منشیات فروش گرفتار کرے کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہیروئن اور شراب برآمد کی گئی.ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے 26 اشتہاری اور 5 عدالتی مفرور گرفتار کر کے اسلحہ منشیات اور مال مسروقہ برآمد کیا۔ پولیس ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔