×حب پولیس کی کارروائی، اشتہاری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار ،2مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

اتوار 21 جون 2026 21:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2026ء) حب پولیس کے عملے نے مختلف کارروائیوں میں اشتہاری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 2مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں پولیس کے مطابق گزشتہ روز حب پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم فضل کریم کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی میں ملزم نذیر احمد سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ اشتہاری ملزم مہر حسن کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی