ملاکنڈ،موٹر سائیکل کی ٹکر سے تین سالہ محسن نامی بچہ زخمی

اتوار 21 جون 2026 21:52

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2026ء) باڈوان پل کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے تین سالہ محسن نامی بچہ زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پہنچی اور زخمی بچے کو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی کہ گاڑی چلاتے وقت رفتار کم رکھیں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور رہائشی علاقوں و پلوں کے قریب خصوصی احتیاط برتیں۔ ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل حادثات ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ بن رہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :