ریسکیو 1122 قصور کی جانب سے 7 محرم الحرام کے دوران طبی و ہنگامی کوریج کامیابی سے مکمل کر لی گئی

بدھ 24 جون 2026 14:36

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2026ء) ریسکیو 1122 قصور کی جانب سے 7 محرم الحرام کے دوران طبی و ہنگامی کوریج کامیابی سے مکمل کر لی گئی۔ ریسکیو 1122 قصور ترجمان کے مطابق ضلع قصور میں محرم الحرام کے سلسلے میں عزاداری کے اجتماعات اور جلوسوں کے دوران ریسکیو 1122 کی جانب سے طبی اور ہنگامی کوریج کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی نگرانی میں ریسکیو اہلکاروں نے ضلع بھر میں سکیورٹی اور طبی انتظامات کو یقینی بنایا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، 23 جون 2026 کو 7 محرم الحرام کے موقع پر کل 32 ایونٹس منعقد ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں اور ایمبولینسز نے کور فراہم کیا۔ ان تقریبات میں 31 مجالس اور 01 جلوس شامل تھا۔

(جاری ہے)

​کل 32 ایونٹس منعقد ہوئےجن میں : کیٹیگری 'اے' (08)، کیٹیگری 'بی' (22) اور کیٹیگری 'سی' (02) ایونٹس تھے۔

دورانِ ڈیوٹی معمولی نوعیت کے 02 زخمیوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر ہی فوری ابتدائی طبی امداد (First Aid) فراہم کی۔ کسی بھی زخمی کو ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ضلعی ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا بہترین مظاہرہ کیا اور عوام کو بروقت مدد فراہم کی۔ ریسکیو 1122 کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت ہائی الرٹ ہے اور شہریوں سے گزارش ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری 1122 پر رابطہ کریں۔\378

متعلقہ عنوان :