سرگودھا ، 7 سالہ بچی سے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم سی سی ڈی مقابلے میں ہلاک

بدھ 24 جون 2026 12:37

سرگودھا ، 7 سالہ بچی سے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم سی سی ڈی مقابلے میں ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2026ء) 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مرکزی ملزم ارسلان سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔سی سی ڈی ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم ارسلان کو آلہ قتل کی برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا، ملزم کے ساتھیوں نے جھال چکیاں 3 پلی کے قریب سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی اور ملزم کو چھڑوانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ سی سی ڈی کی ملزمان پر جوابی فائرنگ سے مرکزی ملزم ارسلان ہلاک ہو گیا، واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیموں نے چھاپے مارناشروع کر دیئے ہیں پولیس کے مطابق 2 روز قبل کارخانہ بازار چوک میں 7 سالہ بچی کریانہ کی دوکان پر چیز لینے گئی تھی، دکان کے ملازم نے بچی کو زیادتی کی کوشش کے دوران چھری سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا تھا۔مقتولہ بچی کے والد محمد نعیم نے مقدمہ میں 4 ملزمان کو نامزد کیا تھا، دیگر 3 ملزمان 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی سی ڈی کی زیر حراست ہیں۔