فرانس نے ناروے کو شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ہفتہ 27 جون 2026 16:55

فرانس نے ناروے کو شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
بوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2026ء) فیفا ورلڈ کپ میں گروپ آئی کے مقابلے مکمل، فرانس نے ناروے کو شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔بوسٹن میں فرانس نے ناروے کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر گروپ آئی میں مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی۔

(جاری ہے)

عثمان ڈیمبیلے نے ساتویں، بیسویں اور بتیسویں منٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کی، جو فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین ہیٹ ٹرک بھی بن گئی، جبکہ چوتھا گول ڈیزائرے دوئے نے انجری ٹائم میں اسکور کیا۔ ناروے کی جانب سے واحد گول تھیلو آسگارڈ نے کیا، ناروے کے کوچ نے میچ کیلئے ابتدائی الیون میں دس تبدیلیاں کیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :