افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاہ پور زادران انتقال کرگئے

شاہ پور زادران کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بھارت کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 7 جولائی 2026 14:46

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاہ پور زادران انتقال کرگئے
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 جولائی 2026ء ) افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شہپور زدران کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی شہپور زادران کے انتقال کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

افغانستان کرکٹ بورڈ نے شہپور زادران کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہپور زادران افغانستان کرکٹ کے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے تھے، شہپور زادران کے جنازے کا اعلان خاندان والوں کی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ شہپور زادران کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بھارت کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ افغانستان کے متعدد کھلاڑی بھارتی اسپتال میں شہپور زادران کی عیادت کے لیے جاتے رہے۔ شہپور زادران نے 44 ون ڈے، 36 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔