فیصل آباد، پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ منشیات فروش ہلاک ہوگیا، 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

منگل 7 جولائی 2026 19:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2026ء) فیصل آباد میں ہونے والے پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ منشیات فروش ہلاک ہوگیا، 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، سی پی او فیصل آباد نے زخمیوں کی عیادت کی۔ ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ تھانہ گڑھ پولیس کے ساتھ پولیس مقابلہ کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش شفقت شاہ ہلاک ہوگیا۔ مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار کانسٹیبلان محمد شکیل اور مزمل حسین شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین نے الائیڈ ہسپتال میں مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی ۔اس موقع پر ایس پی لائل پور ڈویژن عابد ظفر، ڈی ایس پی سرکل سول لائن غلام شبیر، ایس ایچ او تھانہ سول لائن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ تھانہ گڑھ کے علاقے میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے ریڈ کرنے پر ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبلان زخمی ہوگئے تھے۔