مصر کے ڈاکٹر محمد عبدالرحیم البیومی کا منہاج القرآن سیکرٹریٹ اور منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ
بدھ 8 جولائی 2026 21:48
(جاری ہے)
انہوں نے وفد کو مرکزی سیکرٹریٹ، فریدِ ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ، گوشہٴ درود اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا، جہاں تحریک منہاج القرآن کی علمی، تحقیقی، دعوتی، فلاحی اور تنظیمی سرگرمیوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وفد کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی تصانیف بطورِ تحفہ پیش کی گئیں۔فریدِ ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے دورے کے موقع پر فضیلة الشیخ ڈاکٹر محمد عبدالرحیم البیومی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اورصدر منہاج القرآن و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منتخب علمی تصانیف کے عربی زبان میں تراجم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان علمی ذخائر کو جامعتہ الازہر کے نصاب میں شامل کیا جانا چاہیے تاکہ دنیا کے ممتاز دینی تعلیمی ادارے کے طلبہ و طالبات ان سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔اس موقع پر خطیب مرکزی جامع مسجد ابوجا، نائیجیریا فضیلة الاستاذ پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم احمد مقری نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی علمی، فکری اور اصلاحی خدمات قابلِ تقلید ہیں۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ نائیجیریا میں بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تعلیمی و تربیتی ادارے قائم کیے جائیں تاکہ وہاں کے عوام اس عظیم علمی و اصلاحی مشن سے مستفید ہو سکیں۔ چیئرمین مسلم ہینڈز انٹرنیشنل (یوکی) پیر سید لختِ حسنین نے کہا کہ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف اور تحریک منہاج القرآن کے درمیان ابتدا ہی سے علمی، روحانی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔بعد ازاں وفد نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے یونیورسٹی انتظامیہ کے ہمراہ معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے وفد کو یونیورسٹی کی تعلیمی، تحقیقی، اختراعی اور بین الاقوامی سرگرمیوں پر جامع بریفنگ دی۔ وفد نے تصوف سنٹر، روبوٹکس لائبریری اور دیگر شعبہ جات کا خصوصی دورہ کیا اور وہاں جاری سائنسی و تحقیقی منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج یونیورسٹی لاہور کی علمی، تحقیقی اور تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے باہمی علمی، تحقیقی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات ڈاکٹر محمد رفیق نجم، پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد ممتاز الحسن باروی، ڈائریکٹر فارن افیئرز شکیل احمد طاہر، میجر (ر) سلمان جہانگیر، مرکزی رہنمائوں، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی: ڈانس کرکے ٹریفک کنٹرول والے پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
گورنر خیبرپختونخوا سے ایم پی اے فرزانہ شیرین کی قیادت میں ضلع بونیر کے وفد کی ملاقات
-
غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال ڈیرہ بگٹی میں بلڈ بینک اب مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
کان کنوں کی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
-
چیئرمین ملت ٹریکٹرز کا جی سی یو کیلئے 2 نئے ٹریکٹرز کا عطیہ
-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ
-
ہنرمند ماں اپنے خاندان کیلئے سود مند ہوتی ہے : بیگم پروین سرور
-
ریاست کے استحکام کیلئے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
مون سون کے دوران مری میں حفاظتی اقدامات جاری، سیاحوں اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت
-
بارشوں سے 45 افراد جاں بحق، دریاؤں کی نگرانی جاری
-
ویلنشیا ٹاؤن قتل کیس، معمہ حل، امریکی خاتون مرکزی ملزمہ قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.