بارشوں سے 45 افراد جاں بحق، دریاؤں کی نگرانی جاری
جمعہ 31 جولائی 2026 23:37
(جاری ہے)
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریاؤں، ڈیموں اور بیراجوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 85 فیصد ، منگلا ڈیم 54 فیصد ، تھین ڈیم 46 فیصد ، اقر پونگ ڈیم 40 فیصد اور بھاکڑا ڈیم 37 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فیکٹ شیٹ کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں سے متعلق مختلف حادثات میں 45 افراد جاں بحق جبکہ 279 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 33 بوسیدہ عمارتیں گرنے، 6 ڈوبنے، 4 کرنٹ لگنے اور 2 آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کا شکار ہوئے۔پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق بارشوں اور مون سون سے متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔مزید قومی خبریں
-
کراچی: ڈانس کرکے ٹریفک کنٹرول والے پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
گورنر خیبرپختونخوا سے ایم پی اے فرزانہ شیرین کی قیادت میں ضلع بونیر کے وفد کی ملاقات
-
غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال ڈیرہ بگٹی میں بلڈ بینک اب مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
کان کنوں کی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
-
چیئرمین ملت ٹریکٹرز کا جی سی یو کیلئے 2 نئے ٹریکٹرز کا عطیہ
-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ
-
ہنرمند ماں اپنے خاندان کیلئے سود مند ہوتی ہے : بیگم پروین سرور
-
ریاست کے استحکام کیلئے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
مون سون کے دوران مری میں حفاظتی اقدامات جاری، سیاحوں اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت
-
بارشوں سے 45 افراد جاں بحق، دریاؤں کی نگرانی جاری
-
ویلنشیا ٹاؤن قتل کیس، معمہ حل، امریکی خاتون مرکزی ملزمہ قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.