سورج (آج) خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

منگل 14 جولائی 2026 21:20

مکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) سورج (آج) بدھ کو خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائیگا۔جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق 15جولائی کو مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق دوپہر 12بج کر 26منٹ اور 44سیکنڈ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90ڈگری کے زاویے پر ہوگا۔

(جاری ہے)

اس صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجائیگا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیگا۔سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2بج کر 26منٹ اور 44سیکنڈ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئیگا۔

متعلقہ عنوان :