وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا دورہ مانسہرہ ، پریس کلب کے لیے ایک کروڑ روپے گرانٹ، سولرائزیشن اور رینوویشن کا اعلان
منگل 28 جولائی 2026 19:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صحافت کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مالی سال 2026-27 میں صحافیوں کی فلاح کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جن کے تحت صحافیوں کے بچوں کو وظائف، اسکالرشپس، بلا سود قرضے اور دیگر فلاحی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کالونی کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ جرنلسٹس اینڈومنٹ فنڈ کو 20 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے اور صوبہ بھر کے پریس کلبوں کی سولرائزیشن بھی مرحلہ وار مکمل کی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر نے مانسہرہ پریس کلب کے لیے ایک کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کی سولرائزیشن اور رینوویشن بھی صوبائی حکومت مکمل کرے گی۔ انہوں نے پریس کلب انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رینوویشن کے لیے پی سی ون تیار کرکے محکمہ اطلاعات کو فراہم کیا جائے تاکہ منصوبے پر جلد عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام پریس کلب جدید سہولیات سے آراستہ ہوں تاکہ صحافی برادری کو بہتر پیشہ ورانہ ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے نوجوان صحافیوں کی حوصلہ افزائی اور ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لیے حکومت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے مانسہرہ پریس کلب کے عہدیداروں، صحافیوں، منتخب عوامی نمائندوں، پی ٹی آئی کے کارکنوں اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت عوامی خدمت، آزاد صحافت کے فروغ اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔مزید قومی خبریں
-
مریم نواز کی گفتگو چوری اور سینہ زوری ہے
-
پاسپورٹ تجدید میں بڑی سہولت، عازمین حج 2027 فوری بنیادوں پر پاسپورٹ بنوا سکیں گے
-
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی نئی مراعات اور استثنیٰ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
رانا تنویرحسین سے ڈبلیو ایف پی کی نمائندہ اور کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات،مختلف امورپر گفتگو
-
آصفہ بھٹو زرداری کا لیاری میں سپینسر آئی ہسپتال کا دورہ،ٹیم کی عوامی خدمت اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا
-
جیل میں عالیہ حمزہ پر قاتلانہ حملے کی اطلاع ملی ہے ‘سلمان اکر م راجہ
-
آزاد کشمیر الیکشن کے پہلے مرحلے میں کشمیریوں نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیدیا ،عظمی بخاری
-
ہیپاٹائٹس کے خاتمہ اور صحت مند پاکستان کا وژن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، گورنرسندھ
-
حکومت صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلی
-
وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا دورہ مانسہرہ ، پریس کلب کے لیے ایک کروڑ روپے گرانٹ، سولرائزیشن اور رینوویشن کا اعلان
-
ْپنجاب زراعت کے ڈیجیٹل دور میں داخل، کھیت پر ٹیسٹ ،موقع پر رپورٹ، فوراً رہنمائی کی جائیگی
-
ڈاکٹرعارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا کیس، تفتیشی افسر کو طلب کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.