ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا طریقہ کار جاری کر دیا
سالانہ 20 کروڑ روپے تک ٹرن اوور والی ایک دکان کے مالکان فائدہ اٹھا سکیں گے. ایف بی آر
میاں محمد ندیم
بدھ 15 جولائی 2026
15:07
(جاری ہے)
ایف بی آر نے مسودے پر 7 روز میں اعتراضات اور تجاویز طلب کرلیں،رجسٹریشن آئی آر آئی ایس پورٹل، موبائل ایپ یا قریبی ٹیکس دفتر سے ہوسکے گی، مجوزہ اسکیم کے تحت اہل دکانداروں کو "گرین پلیٹ" جاری کی جائے گی. نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس معاملات کیلئے ایف بی آر افسران گرین پلیٹ دکان میں داخل نہیں ہوں گے، اسکیم میں شامل چھوٹے دکانداروں کو پی او ایس مشین نہیں لگانا پڑے گی،اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے دکاندار ٹیکس آڈٹ سے بھی بچ جائیں گے. نوٹیفکیشن کے مطابق خالص منافع،دیگرذرائع آمدن اورادا کردہ مجموعی ٹیکس کی تفصیلات دینا ہوں گی،غیرمنقولہ پراپرٹی،بینک بیلنس،دستیاب کیش کی تفصیلات فارم میں درج کرنا لازمی قراردیاگیا، چھوٹے دکاندار کو دیگر اثاثوں کی تفصیلات بھی ایف بی آر سے شیئر کرنا ہوں گی ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کی رجسٹریشن کیلئے ایک صفحے کا آسان ٹیکس ریٹرن فارم بھی متعارف کروا دیا ہے،جس میں کاروبارکانام،پتہ، شناختی کارڈ نمبر اورکاروبارکی نوعیت درج کرنا ہوگی،اشیاءکی سالانہ فروخت،خریداری اور کاروباری اخراجات بھی درج کرنا ہوں گے. ایف بی آر کے مطابق غیرمعمولی کاروباری سرگرمی یا بھاری اثاثوں کی خریداری کی صورت میں آڈٹ ہوگا،ٹیکس ادائیگی سے بچنے کیلئے اسکیم کے غلط استعمال یامعلومات چھپانے پرکارروائی ہوگی،اس مقصد کیلئے ایف بی آر تھرڈ پارٹی سے ملنے والی معلومات پر کارروائی کا مجاز قرار دیا گیا.
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی پارلیمنٹ میں تاریخ کا بڑا دھوکا!
-
آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام طلبا وطالبات کیلئے سمر کیمپ کاانعقاد کیا گیا
-
کشمیر صورتحال ،یہ حکمت سے کام لینے کا وقت ہے،سیاسی مسائل کاحل ڈنڈے یا بندوق کے ذریعے نہیں ہوسکتا،خواجہ سعدرفیق
-
پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی ہر آزمائش میں مزید مضبوط ہوئی، عطاء اللہ تارڑ
-
پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی مجلسِ عاملہ نے وائس چانسلر کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے اور پریس کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کر دیا
-
اسلام آباد ایئرپورٹ پرانڈورفائیو جی کنیکٹیویٹی منصوبے کا آغاز
-
ادھارکے جوتے پہن کر فٹبال ورلڈ کپ میں13گول کرنے والے غیرمعمولی مراکش کھلاڑی
-
بھارت کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کوڈن کولم کا ڈیٹا چوری ہوگیا
-
سپریم کورٹ‘ ماہ رنگ بلوچ سمیت 3 ملزمان کی ضمانت درخواستوں پر نوٹسز جاری
-
دبئی پولیس نے 10 منٹ میں مسلح ڈکیتی ناکام بنا دی
-
ہرکوئی تحفے میں پستول نہیں دیتا‘ہنگری کے وزیراعظم کی پاکستانی آموں کے ساتھ تصویر توجہ کا مرکز
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کمسن بچی سمیت چار فلسطینی ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.