رومن پاول نے حارث رئوف کو لگاتار چار چھکے لگا دئیے، ویڈیو وائرل

جمعرات 16 جولائی 2026 20:15

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2026ء) میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) 2026 کے پہلے کوالیفائر میں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سان فرانسسکو یونی کارنز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں سان فرانسسکو کے کپتان میتھیو شارٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

لاس اینجلس کی جانب سے کولن منرو نے 44 گیندوں پر 51 رنز اور آندرے رسل نے 41 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تاہم میچ کا رخ روومن پاول نے بدل دیا۔انہوں نے صرف 15 گیندوں پر دھواں دار نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے آخری اوورز میں مسلسل چھکوں کی برسات کی اور ٹیم کا مجموعہ 187 رنز تک پہنچا دیا۔اس دوران انہوں نے 19ویں اوور میں حارث رف کو لگاتار 4 چھکے بھی لگائے۔ہدف کے تعاقب میں سان فرانسسکو کے کپتان میتھیو شارٹ نے 62 گیندوں پر ناقابل شکست 94 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔سان فرانسسکو کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی۔

متعلقہ عنوان :