سوشل میڈیا سٹار اے بی بٹ کو ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا

گرفتارون ویلر نے اپنے انسٹا اکائونٹ پر سیکڑوں ون ویلنگ اورہلڑ بازی کی ویڈیوز اپوڈ کیں

پیر 20 جولائی 2026 23:26

سوشل میڈیا سٹار اے بی بٹ کو ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2026ء) ویلنگ کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر اپ لوڈکرنے والے سوشل میڈیا سٹار اے بی بٹ کو ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے مطابق ملزم کو ڈیفنس بلیوارڈ سے گرفتار کیا گیا،گرفتارون ویلر نے اپنے انسٹا اکائونٹ پر سیکڑوں ون ویلنگ اورہلڑ بازی کی ویڈیوز اپ لوڈ کیں، پولیس کو انسٹا اکائونٹ و دیگرڈیٹا فراہم کردیا گیا۔سی ٹی او لاہور نے کہا کہ ون ویلنگ،تیزرفتاری اور اووراسپیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں۔