جسٹس شاہد کریم19 اگست کواپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے

ہفتہ 1 اگست 2026 16:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2026ء) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شاہد کریم 19 اگست کو62 سال کی آئینی عمر مکمل ہونے پر اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد کریم7 نومبر2014 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے تھے اور اس وقت عدالت عالیہ کی سینیارٹی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اہم مقدمات کی سماعت کرتے رہے ہیں، جن کے دوران متعدد اہم عدالتی احکامات بھی جاری کیے گئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد بڑھ کر21 ہو جائے گی۔