بی جے پی’’ امتحانی مافیا ‘‘کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، کانگریس

جمعرات 13 اگست 2026 15:24

رانچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) ریاست جھار کھنڈ میںامتحانات میں بے ضابطگیوں اور پیپر لیگ کے خلاف طلباء تحریک پر سیاسی کشیدگی میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ کانگریس نے کہا کہ بی جے پی طلباء احتجاج کو سیاسی رنگ دینے اور احتجاج میں رخنہ ڈالنے کیلئے دوسری ریاستوں سے پارٹی کارکنوںکو جھار کھنڈ لارہی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس نے ایک بیان میںکہا کہ بی جے پی طلباء کے جائز مطالبات کی حمایت کرنے کے بجائے احتجاج کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے ۔

بیان میںکہاگیا کہ امتحانات میں شفافیت اور طلباء کے مفادات کے تحفظ کے لیے تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے ۔ کانگریس نے کہا کہ بی جے پی ’’امتحانی مافیا‘‘ کو بچانے کو کوشش کر رہی ہے اور اسی لیے تحقیقات نہیں کرا رہی ۔

متعلقہ عنوان :