ذیاد اکرم اور درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان آج کیا جائے گا

منگل 18 اگست 2026 17:18

ذیاد اکرم اور درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان آج کیا ..
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2026ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ذیاد اکرم اور درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان آج، بدھ، 19 اگست کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اسرار بنگش نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ٹورنامنٹ 22 اگست سے بنوں سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گا اور ٹورنامنٹ میں خیبرپختو نخوا کی 32 ٹیموں سمیت ملک بھر سے 50 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آٹ سسٹم پر پی ایف ایف قوانین کے تحت کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 19 اگست کو کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظورہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :